May 6, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 56

قَالَ تَاللَّهِ إِنْ كِدتَّ لَتُرْدِينِ

وہ جنتی (اس سے) کہے گا کہ : ’’ اﷲ کی قسم ! تم تو مجھے بالکل ہی برباد کرنے لگے تھے

آیت ۵۶   قَالَ تَاللّٰہِ اِنْ کِدْتَّ لَتُرْدِیْنِ: ’’وہ پکار اُٹھے گا : اللہ کی قسم‘ تم تو قریب تھے کہ مجھے بھی برباد کر دیتے!‘‘

         یہ تو اللہ کا مجھ پر بڑا فضل ہوا کہ میں نے تمہاری باتوں پر زیادہ دھیان دینے کے بجائے اس آواز کی طرف توجہ دی جو میرے دل کی گہرائیوں سے نکلی تھی اور میں نے اسی بات کو قبول کیا جس کو میرے دل نے حق جانا۔ ورنہ اگر خدانخواستہ میں نے کہیں تمہاری بات مان لی ہوتی تو آج میں بھی تمہارے ساتھ جہنم کے اس گڑھے میں پڑا ہوتا۔

UP
X
<>