April 24, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 10

أَمْ لَهُم مُّلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا فَلْيَرْتَقُوا فِي الأَسْبَابِ

یا پھر آسمانوں او زمین اور اُن کے درمیان ہر چیز کی بادشاہت ان کے قبضے میں ہے؟ پھر تو انہیں چاہئے کہ رسیاں تان کر اُوپر چڑھ جائیں

آیت ۱۰:   اَمْ لَہُمْ مُّلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا: ’’کیا ان کے پاس ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اُس سب کی؟‘‘

         فَلْیَرْتَقُوْا فِی الْاَسْبَابِ: ’’تو چاہیے کہ یہ چڑھ جائیں رسیاں تان کر ( آسمان پر)۔‘‘

        اگر تمہارے لیے ممکن ہے تو اپنے تمام وسائل و ذرائع بروئے کار لا کر آسمان پر چڑھ جاؤ اور ربّ العالمین کی رحمت کے خزانوں اور اس کے اقتدار واختیارمیں تصرف کر کے دکھاؤ!

UP
X
<>