April 25, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 2

إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللَّهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ

(اے پیغمبر !) بیشک یہ کتاب ہم نے تم پر برحق نازل کی ہے، اس لئے اﷲ کی اس طرح عبادت کرو کہ بندگی خالص اُسی کیلئے ہو

آیت ۲:  اِنَّآ اَنْزَلْنَآ اِلَیْکَ الْکِتٰبَ بِالْحَقِّ:  ’’(اے نبی!)  ہم نے آپ پر یہ کتاب اُتاری ہے حق کے ساتھ‘‘

        فَاعْبُدِ اللّٰہَ مُخْلِصًا لَّہُ الدِّیْنَ :  ’’پس بندگی کرو اللہ کی اپنی اطاعت کو اُس کے لیے خالص کرتے ہوئے۔ ‘‘

        اس حکم کے برعکس آج عملی طور پر ہماری زندگیوں  کا نقشہ یہ ہے کہ اللہ کی بندگی بھی ہو رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ طاغوت کو بھی پوجا جا رہا ہے۔ ایک طرف نمازیں  پڑھی جا رہی ہیں ، حج اور عمرے ادا کیے جا رہے ہیں  جبکہ دوسری طرف حرام خوری بھی جاری ہے اور سودی کاروبار بھی چل رہا ہے۔ اللہ کو ایسی آلودہ (polluted)  بندگی کی ضرورت نہیں ۔ وہ تو اپنے بندوں  سے خالص بندگی کا تقاضا کرتا ہے۔ 

UP
X
<>