May 5, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 57

أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي لَكُنتُ مِنَ الْمُتَّقِينَ

یا کوئی یہ کہے کہ : ’’ اگر مجھے اﷲ ہدایت دیتا تو میں بھی متقی لوگوں میں شامل ہوتا۔‘‘

آیت ۵۷:  اَوْ تَقُوْلَ لَوْ اَنَّ اللّٰہَ ہَدٰانِیْ لَـکُنْتُ مِنَ الْمُتَّقِیْنَ: ’’یا وہ یہ کہے کہ اگر اللہ نے مجھے ہدایت دی ہوتی تو میں بھی متقین میں سے ہو جاتا!‘‘

         اگر کوئی شخص ایسے کہے گا تو گویا وہ اپنے اس اختیار کی نفی کرے گا جو اسے انسان کی حیثیت سے دنیا میں عطا ہوا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے تو اسے اشرف المخلوقات بنایا تھا اور اختیار دیا تھا (اِمَّا شَاکِرًا وَّاِمَّا کَفُوْرًا) (الدھر) کہ چاہو تو میرے شکر گزار بندے بن کر رہو اور چاہو تو نافرمان اور ناشکرے بن جاؤ۔ 

UP
X
<>