April 20, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 174

يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءكُم بُرْهَانٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا

اے لوگو ! تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے کھلی دلیل آچکی ہے، اور ہم نے تمہارے پاس ایک ایسی روشنی بھیج دی ہے جو راستے کی پوری وضاحت کرنے والی ہے

ٓیت 174:    یٰٓــاَیـُّــہَا النَّاسُ قَدْ جَآء کُمْ بُـرْہَانٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ:  ’’اے لوگو! آ چکی ہے تمہارے پاس ایک برہان تمہارے ربّ کی طرف سے‘‘

            یہ قرآن مجید اور رسول اللہ دونوں کی طرف اشارہ ہے۔ قرآن اور محمد مل کر برہان ہوں گے۔ تعارفِ قرآن کے دوران ذکر ہو چکا ہے کہ کتاب اور رسول  مل کر بیّنہ بنتے ہیں‘ جیسا کہ سورۃ البیّنہ (آیات: 1 تا  3)  میں ارشاد ہوا ہے۔ آیت زیر مطالعہ میں اسی   بیّنہ کو  بُرہان کہا گیا ہے۔

             وَاَنْزَلْـنَــآ اِلَــیْکُمْ نُوْرًا مُّبِیْنًا:  ’’ اور ہم نے تمہاری طرف روشن نور نازل کر دیا ہے۔‘‘

            یہاں چونکہ نور کے ساتھ لفظ انزال آیا ہے اس لیے اس سے مراد لازماً قرآن مجید ہی ہے۔

UP
X
<>