April 20, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 18

 وَلَيْسَتِ التَّوْبَةُ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ حَتَّى إِذَا حَضَرَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ إِنِّي تُبْتُ الآنَ وَلاَ الَّذِينَ يَمُوتُونَ وَهُمْ كُفَّارٌ أُوْلَئِكَ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا

توبہ کی قبولیت ان کیلئے نہیں ہے جو برے کام کئے جاتے ہیں ، یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی پر موت کا وقت آکھڑا ہوتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میں نے اب توبہ کر لی ہے، اور نہ ان کیلئے ہے جو کفر ہی کی حالت میں مرجاتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کیلئے تو ہم نے دُکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

 آیت 18:  وَلَــیْسَتِ التَّوْبَۃُ لِلَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ: ’’اور ایسے لوگوں کا کوئی حق نہیں ہے توبہ کا جو برے کام کیے چلے جاتے ہیں۔‘‘    ُ

            مسلسل حرام خوریاں کرتے رہتے ہیں‘ زندگی بھر عیش اُڑاتے رہتے ہیں۔

             حَتّٰیٓ اِذَا حَضَرَ اَحَدَہُمُ الْمَوْتُ قَالَ اِنِّیْ تُـبْتُ الْــــٰٔــنَ: ’’یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کی موت کا وقت آ جاتا ہے تو اُس وقت وہ کہتا ہے کہ اب میں توبہ کرتا ہوں‘‘

             وَلاَ الَّذِیْنَ یَمُوْتُوْنَ وَہُمْ کُفَّارٌ: ’’اور نہ ان لوگوں کی توبہ ہے جو کفر کی حالت میں ہی مر جاتے ہیں۔‘‘

            ان کی توبہ کا کوئی سوال ہی نہیں۔

             اُولٰٓئِکَ اَعْتَدْنَا لَہُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا: ’’ایسے لوگوں کے لیے تو ہم نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔‘‘ 

UP
X
<>