April 23, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 28

يُرِيدُ اللَّهُ أَن يُخَفِّفَ عَنكُمْ وَخُلِقَ الإِنسَانُ ضَعِيفًا 

اﷲ چاہتا ہے کہ تمہارے ساتھ آسانی کا معاملہ کرے، ا ور انسان کمزور پیدا ہوا ہے

 آیت 28:    یُرِیْدُ اللّٰہُ اَنْ یُّخَفِّفَ عَنْکُمْ: ’’اللہ چاہتا ہے کہ تم پر سے بوجھ کو ہلکا کرے۔‘‘

            تم یہ نہ سمجھو کہ اللہ تم پر بوجھ ڈال رہا ہے۔ اللہ تو تم پر تخفیف چاہتا ہے‘ تم سے بوجھ کو ہلکا کرنا چاہتا ہے۔ اگر تم ان چیزوں پر عمل نہیں کرو گے تو معاشرے میں گندگیاں پھیلیں گی‘ فساد برپا ہو گا‘ جھگڑے ہوں گے‘ بدگمانیاں ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ اس سب کی روک تھام چاہتا ہے‘ وہ تمہارے لیے آسانی چاہتا ہے۔

             وَخُلِقَ الْاِنْسَانُ ضَعِیْفًا: ’’اور انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے۔‘‘

            اس کے اندر کمزوری کے پہلو بھی موجود ہیں۔ جہاں ایک بہت اونچا پہلو ہے کہ اس میں روحِ ربانی پھونکی گئی ہے‘ وہاںاس کے اندر نفس بھی تو ہے‘ جس میں ضعف کے پہلو موجود ہیں۔ ّ

UP
X
<>