April 19, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 4

وَآتُواْ النَّسَاء صَدُقَاتِهِنَّ نِحْلَةً فَإِن طِبْنَ لَكُمْ عَن شَيْءٍ مِّنْهُ نَفْسًا فَكُلُوهُ هَنِيئًا مَّرِيئًا 

اور عورتوں کو ان کے مہر خوشی سے دیا کرو۔ ہاں ! اگر وہ خود اس کا کچھ حصہ خوش دلی سے چھوڑ دیں تو اسے خوشگواری اور مزے سے کھالو

 آیت 4:    وَاٰتُوا النِّسَآء صَدُقٰـتِہِنَّ نِحْلَۃً: ’’اور عورتوں کو ان کے مہر خوشدلی کے ساتھ دیا کرو۔‘‘

            عورتوں کے مہر تاوان سمجھ کر نہ دیا کرو‘ بلکہ فرض جانتے ہوئے ادا کیا کرو۔ صَدُقَاتٌ صِدَاقٌ کی جمع ہے‘ جبکہ صَدَقَۃٌ   کی جمع صَدَقَاتٌ  آتی ہے۔

             فَاِنْ طِبْنَ لَــکُمْ عَنْ شَیْئٍ مِّنْہُ نَفْسًا: ’’پھر اگر وہ خود اپنی رضامندی سے اس  میںسے کوئی چیز تمہیں چھوڑ دیں‘‘

            تم نے جو مہر مقرر کیا تھا وہ انہیں ادا کر دیا‘ اب وہ تمہیں اس میں سے کوئی چیز ہدیہ کر رہی ہیں‘ تحفہ دے رہی ہیں تو کوئی حرج نہیں۔

             فَـکُلُوْہُ ھَنِیْـئًا مَّرِیْئًا: ’’تو تم اس کو کھاؤ مزے سے خوشگواری سے۔‘‘

            تم اسے بے کھٹکے استعمال میں لا سکتے ہو‘ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن یہ ہو ان کی مرضی سے‘ زبردستی اور جبر کر کے نہ لے لیا جائے۔ 

UP
X
<>