April 24, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 8

وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُوْلُواْ الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُم مِّنْهُ وَقُولُواْ لَهُمْ قَوْلاً مَّعْرُوفًا

اور جب (میراث کی) تقسیم کے وقت (غیر وارث) رشتہ دار، یتیم اور مسکین لوگ آجائیں ، تو ان کو بھی اس میں سے کچھ دے دو، اور ان سے مناسب انداز میں بات کرو

 آیت 8:   وَاِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ اُولُوا الْقُرْبٰی وَالْیَتٰمٰی وَالْمَسٰکِیْنُ: ’’اور جب حاضر ہوں تقسیم کے وقت قرابت دار اور یتیم اور محتاج‘‘

            جب وراثت کی تقسیم ہو رہی ہو تو اب اگر وہاں کچھ قرابت دار‘ کچھ یتیم اور کچھ محتاج بھی آ جائیں۔

             فَارْزُقُوْہُمْ مِّنْہُ وَقُوْلُوْا لَـہُمْ قَوْلاً مَّعْرُوْفًا: ’’تو انہیں بھی کچھ دے دلا دو اس میں سے اور ان سے معقول انداز میں بات کرو۔‘‘

            وہ دیکھ رہے ہیں کہ اس وقت وراثت تقسیم ہو رہی ہے اور وہ بالکل محتاج ہیں‘ تو ان کے احساسِ محرومیت کا جو بھی مداوا ہو سکتا ہے کرو‘ اور ان سے بڑے اچھے انداز میں بات کرو۔ انہیں جھڑکو نہیں کہ ہماری وراثت تقسیم ہو رہی ہے اور یہاں تم کون آ گئے ہو؟ 

UP
X
<>