April 19, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 9

وَلْيَخْشَ الَّذِينَ لَوْ تَرَكُواْ مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّيَّةً ضِعَافًا خَافُواْ عَلَيْهِمْ فَلْيَتَّقُوا اللَّهَ وَلْيَقُولُواْ قَوْلاً سَدِيدًا

اور وہ لوگ (یتیموں کے مال خرد برد کرنے سے) ڈریں جو اگر اپنے پیچھے کمزور بچے چھوڑ کر جائیں تو ان کی طرف سے فکر مند رہیں گے۔ لہٰذا وہ اﷲ سے ڈریں اور سیدھی سیدھی بات کہا کریں

 آیت 9:   وَلْـیَخْشَ الَّذِیْنَ لَــوْ تَرَکُوْا مِنْ خَلْفِہِمْ ذُرِّیَّۃً ضِعٰـفًا خَافُوْا عَلَیْہِمْ: ’’اور ڈرتے رہنا چاہیے ان لوگوں کو کہ اگر انہوں نے بھی چھوڑے ہوتے اپنے پیچھے ناتواں بچے تو ان کے بارے میں انہیں کیسے کیسے اندیشے ہوتے۔‘‘

             فَلْیَتَّـقُوا اللّٰہَ: ’’تو انہیں چاہیے کہ اللہ کا تقویٰ اختیار کریں‘‘

            انہیں یہ خیال کرنا چاہیے کہ یہ یتیم جو اس وقت آ گئے ہیں یہ بھی کسی کے بچے ہیں‘ جن کے سر پر باپ کا سایہ نہیں رہا۔ لہٰذا وہ ان کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں۔

             وَلْـیَـقُوْلُوْا قَوْلاً سَدِیْدًا: ’’اور سیدھی سیدھی (حق پر مبنی) بات کریں۔‘‘ 

UP
X
<>