June 1, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 98

إِلاَّ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاء وَالْوِلْدَانِ لاَ يَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً وَلاَ يَهْتَدُونَ سَبِيلاً 

البتہ وہ بے بس مرد، عورتیں اور بچے (اس انجام سے مستثنیٰ ہیں ) جو (ہجرت کی) کوئی تدبیر نہیں کر سکتے اور نہ (نکلنے کا) کوئی راستہ پاتے ہیں

آیت 98:  اِلاَّ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَآء وَالْوِلْدَانِِ:’’سوائے ان مردوں‘ عورتیں اور بچوں کے جن کو واقعتا دبا لیا گیا ہو‘‘   َ

            جن لوگوں کو کمزور سمجھ کر دبالیا گیا ہو‘ واقعتازنجیروں میں جکڑ کر گھروں میں بند کر دیا گیا ہو‘ ان کا معاملہ اور ہے ۔یا پھر کوئی عورت ہے جس کے لیے تنہا سفر کرنا ممکن نہیں۔ ویسے تو ایسی عورتیں بھی تھیں جنہوں نے تنہا ہجرتیں کیں‘ لیکن ہر ایک کے لیے تو ایسا ممکن نہیں تھا۔

             لاَ یَسْتَطِیْعُوْنَ حِیْلَۃً وَّلاَ یَہْتَدُوْنَ سَبِیْلاً: ’’نہ تو وہ کوئی تدبیر کر سکتے ہیں اور نہ وہ راستہ جانتے ہیں۔‘‘

UP
X
<>