April 19, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 4

مَا يُجَادِلُ فِي آيَاتِ اللَّهِ إِلاَّ الَّذِينَ كَفَرُوا فَلا يَغْرُرْكَ تَقَلُّبُهُمْ فِي الْبِلادِ

اﷲ کی آیتوں میں جھگڑے وہی لوگ پیدا کرتے ہیں جنہوں نے کفر اَپنا لیا ہے۔ لہٰذا ان لوگوں کا شہر وں میں دندناتے پھرنا تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے

آیت ۴:   مَا یُجَادِلُ فِیْٓ اٰیٰتِ اللّٰہِ اِلَّا الَّذِیْنَ کَفَرُوْا فَلَا یَغْرُرْکَ تَقَلُّبُہُمْ فِی الْبِلَادِ:  ’’نہیں جھگڑتے اللہ کی آیات میں مگر وہی لوگ جو کفر کرتے ہیں‘ تو (اے نبی !) زمین میں ان کی چلت پھرت آپ کو دھوکے میں نہ ڈالے۔‘‘

        یہاں حضور کو مخاطب کر کے سب مسلمانوں کو سمجھانا مقصود ہے کہ اے مسلمانو! ان غیر مسلموں کے مادی وسائل‘ اُن کی طاقت‘ ترقی اور ٹیکنالوجی تمہیں مرعوب نہ کرے۔ دیکھو! کسی دنیوی ’’سپر پاور‘‘کے دھوکے میں آ کر کہیں تم اللہ کی قدرت اور طاقت کو بھول نہ جانا!

UP
X
<>