May 8, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 48

قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُلٌّ فِيهَا إِنَّ اللَّهَ قَدْ حَكَمَ بَيْنَ الْعِبَادِ

وہ جو بڑے بنے ہوئے تھے، کہیں گے کہ : ’’ ہم سب ہی اس دوزخ میں ہیں ۔ اﷲ تمام بندوں کے درمیان فیصلہ کر چکا ہے۔‘‘

آیت ۴۸:   قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَکْبَرُوْٓا اِنَّا کُلٌّ فِیْہَآ: ’’وہ بڑے بننے والے کہیں گے کہ ہم سبھی اس کے اندر پڑے ہوئے ہیں‘‘

        یعنی ابوجہل اور عتبہ بن ابی معیط جیسے بڑے بڑے سردار اپنی بے بسی اور بے چارگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیروکاروں سے یوں معذرت کریں گے۔

         اِنَّ اللّٰہَ قَدْ حَکَمَ بَیْنَ الْعِبَادِ : ’’اللہ نے تو اپنے بندوں کے مابین فیصلہ کر دیا ہے۔‘‘

        اللہ تعالیٰ کی طرف سے آخری فیصلہ ہو چکا ہے اور ہم تم سب چونکہ مجرم تھے اس لیے اس عذاب کے مستحق ٹھہرے ہیں۔ 

UP
X
<>