April 24, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 74

قَالُوا ضَلُّوا عَنَّا بَل لَّمْ نَكُن نَّدْعُو مِن قَبْلُ شَيْئًا كَذَلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ الْكَافِرِينَ

 یہ کہیں گے : ’’ وہ سب تو ہم سے کھوئے گئے، بلکہ ہم پہلے کسی چیز کو نہیں پکارا کرتے تھے۔‘‘ اس طرح اﷲ کافروں کو بدحواس کر دیتا ہے 

 آيت  74:     قَالُوْا ضَلُّوْا عَنَّا بَلْ لَّمْ نَکُنْ نَّدْعُوْا مِنْ قَبْلُ شَیْئًا: ’’وہ کہیں گے: سب گم ہو گئے ہم سے‘ بلکہ ہم نہیں پکار رہے تھے اس سے پہلے کسی بھی شے کو۔‘‘

        اے اللہ! آج اس وقت ہم پر یہ حقیقت واضح ہو گئی ہے کہ جنہیں معبود سمجھ کر ہم پکارا کرتے تھے ان کا تو کوئی وجود ہی نہیں تھا۔

         کَذٰلِکَ یُضِلُّ اللّٰہُ الْکٰفِرِیْنَ : ’’اسی طرح اللہ بھٹکا دیتا ہے کافروں کو۔‘‘

UP
X
<>