April 27, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 84

فَلَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا قَالُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَحْدَهُ وَكَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهِ مُشْرِكِينَ

پھر جب اُنہوں نے ہمارا عذاب آنکھوں سے دیکھ لیا تو اُس وقت کہا کہ : ’’ ہم خدائے واحد پر ایمان لے آئے، اور اُن سب کا ہم نے انکار کر دیا جن کو ہم اﷲ کے ساتھ شریک ٹھہرایا کرتے تھے۔‘‘

آیت ۸۴:   فَلَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَا قَالُوْٓا اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَحْدَہٗ  ’’پھر جب انہوں نے دیکھ لیا ہمارا عذاب تب انہوں نے کہا کہ ہم ایمان لائے اللہ واحد پر‘‘

        تب کہنے لگے کہ اب ہم توحید کے قائل ہو گئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی وحدا نیت کو تسلیم کرتے ہیں۔

         وَکَفَرْنَا بِمَا کُنَّا بِہٖ مُشْرِکِیْنَ: ’’اور ہم نے انکار کیا ان (معبودوں) کا جنہیں ہم اللہ کے ساتھ شریک ٹھہراتے رہے تھے۔‘‘

UP
X
<>