April 23, 2024

قرآن کریم > فصّلت >sorah 41 ayat 4

بَشِيرًا وَنَذِيرًا فَأَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لا يَسْمَعُونَ

یہ قرآن خوشخبری دینے والا بھی ہے، اور خبردار کرنے والا بھی۔ پھر بھی ان میں سے اکثر لوگوں نے منہ موڑ رکھا ہے جس کے نتیجے میں وہ سنتے نہیں ہیں

آیت ۴:  بَشِیْرًا وَّنَذِیْرًا: ’’بشارت دینے والی اور آگاہ کر دینے والی۔‘‘

        یہ کتاب بشارتیں بھی دیتی ہے اور خبردار بھی کرتی ہے۔ حضور بھی تبشیر اور انذار کا حق قرآن مجید کے ذریعے سے ہی ادا فرماتے تھے۔ جیسا کہ سورۂ مریم میں فرمایا گیا (فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰــہُ بِلِسَانِکَ لِتُبَشِّرَ بِہِ الْمُتَّقِیْنَ وَتُنْذِرَ بِہٖ قَوْمًا لُّدًّا) ’’پس ہم نے تو آسان کر دیا ہے اس (قرآن) کو آپؐ کی زبان میں، تا کہ آپ بشارت دیں اس کے ساتھ متقین کو اور خبردار کریں اسی کے ذریعے جھگڑالو قوم کو‘‘۔

         فَاَعْرَضَ اَکْثَرُہُمْ فَہُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ: ’’تو ان کی اکثریت نے اعراض کیا اور وہ سنتے ہی نہیں ہیں‘‘۔

UP
X
<>