April 25, 2024

قرآن کریم > الشورى >sorah 42 ayat 12

لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاء وَيَقْدِرُ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ

آسمانوں اور زمین کی ساری کنجیاں اُسی کے قبضے میں ہیں ، وہ جس کیلئے چاہتا ہے رزق میں وسعت اور تنگی کرتا ہے۔ یقینا وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے

آیت ۱۲:  لَہٗ مَقَالِیْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ: ’’اُسی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کی تمام کنجیاں۔‘‘

         یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَیَقْدِرُ: ’’وہ کشادہ کر دیتا ہے رزق جس کے لیے چاہتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے) ناپ تول کر دیتا ہے۔‘‘

         اِنَّہٗ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ: ’’ یقینا وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔‘‘

        وہ خوب جانتا ہے کہ کس کے لیے رزق میں کشادگی بہتر ہے اور کس کو بقدر ِضرورت دینا مناسب ہے۔

        اگلی آیت اس لحاظ سے بہت اہم ہے کہ اس میں ’’اقامت دین‘‘ کی اصطلاح آئی ہے۔ اس لحاظ سے یہ آیت اس سورت کا عمود ہے اور اس مضمون کے اعتبار سے یہ مقام پورے قرآن میں ذروۂ سنام (climax) کا درجہ رکھتا ہے۔

UP
X
<>