April 18, 2024

قرآن کریم > الشورى >sorah 42 ayat 16

وَالَّذِينَ يُحَاجُّونَ فِي اللَّهِ مِن بَعْدِ مَا اسْتُجِيبَ لَهُ حُجَّتُهُمْ دَاحِضَةٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ

اورجو لوگ اﷲ کے بارے میں بحثیں نکالتے ہیں جبکہ لوگ اُس کی بات مان چکے ہیں ، اُن کی بحث اُن کے پروردگار کے نزدیک باطل ہے، اور اُن پر (اﷲ کا) غضب ہے، اور اُن کیلئے سخت عذاب

آیت ۱۶:  وَالَّذِیْنَ یُحَآجُّوْنَ فِی اللّٰہِ مِنْ بَعْدِ مَا اسْتُجِیْبَ لَہٗ: ’’اور وہ لوگ جو اللہ کے بارے میں حجت بازی میں لگے رہے، اس کے بعد کہ اُس کی دعوت پر لبیک کہہ دی گئی ہے‘‘

        یعنی اَلسّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ تو روزِ اوّل ہی سے استقامت کے پہاڑ بنے کھڑے ہیں اور اب تو انتظار ہے وَالَّذِیْنَ اتَّبَعُوْہُمْ بِاِحْسَانٍ کے قافلے کا کہ ہر طرف سے لوگ جوق درجوق اور فوج در فوج دین میں داخل ہوں۔ لیکن جو لوگ اب بھی ٹس سے مس نہیں ہو رہے اور ہٹ دھرمی کی اپنی پرانی مسند یں سنبھالے حجت بازی کیے جا رہے ہیں:

         حُجَّتُھُمْ دَاحِضَۃٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ: ’’ان کی حجت بازی ان کے رب کے نزدیک بالکل پسپا ہے‘‘

         وَعَلَیْہِمْ غَضَبٌ وَّلَہُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ : ’’اوران پر اللہ کا غضب ہے اور ان کے لیے بہت سخت عذاب بھی ہے۔‘‘

UP
X
<>