April 25, 2024

قرآن کریم > الشورى >sorah 42 ayat 2

عسق  

ع س ق  

آیت ۲:  عسق: ’’ع، س، ق۔‘‘

       سورۃ الشوریٰ قرآن کی ان دو سورتوں میں سے ایک ہے جن کے آغاز میں پانچ پانچ حروفِ مقطعات آئے ہیں، لیکن اس زمرے میں بھی یہ سورت اس لحاظ سے منفرد و یکتا ہے کہ اس کے آغاز میں حروفِ مقطعات کی دو آیات ہیں۔ مجھے ذاتی طور پر اس سورت سے بھی خصوصی نسبت ہے اور اس کی وجہ بھی سورۃ الحدید کے ساتھ میری نسبت ہی ہے۔ دراصل مضامین کے حوالے سے مدنی قرآن میں جو مقام سورۃ الحدید کا ہے بعینہٖ وہی مقام سورۃ الشوریٰ کا مکی قرآن میں ہے۔ سورۃ الشوریٰ حجم (۵۳ آیات) کے لحاظ سے سورۃ الحدید (۲۹ آیات) سے تقریباً دو گنا ہے، اور مکی قرآن چونکہ حجم کے اعتبار سے مدنی قرآن سے دو گنا ہے اس لیے ان دونوں سورتوں کے مابین حجم کے اس تناسب سے بھی یہی لگتا ہے کہ مکی قرآن کے اندر سورۃ الشوریٰ گویا سورۃ الحدید کا بدل ہے۔

 

UP
X
<>