April 25, 2024

قرآن کریم > الشورى >sorah 42 ayat 46

وَمَا كَانَ لَهُم مِّنْ أَوْلِيَاء يَنصُرُونَهُم مِّن دُونِ اللَّهِ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن سَبِيلٍ

اور اُن کو ایسے کوئی مددگار میسر نہیں آئیں گے جو اﷲ کو چھوڑ کر اُن کی کوئی مدد کریں ۔ اور جسے اﷲ گمراہ کردے، اُس کیلئے بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں ہوتا

آیت ۴۶:  وَمَا کَانَ لَہُمْ مِّنْ اَوْلِیَآءَ یَنْصُرُوْنَہُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ: ’’اور ان کے لیے کوئی مدد گار نہیں ہو ں گے جو ان کی مدد کر سکیں اللہ کے مقابلے میں۔‘‘

         وَمَنْ یُّضْلِلِ اللّٰہُ فَمَا لَہٗ مِنْ سَبِیْلٍ: ’’اور جسے اللہ نے ہی گمراہ کر دیا ہو، پھر اس کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے۔‘‘

        اب اس کے بعد پھر اقامت دین سے متعلق دو عظیم آیات آ رہی ہیں۔ 

UP
X
<>