April 25, 2024

قرآن کریم > الشورى >sorah 42 ayat 49

لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ يَخْلُقُ مَا يَشَاء يَهَبُ لِمَنْ يَشَاء إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَن يَشَاء الذُّكُورَ

سارے آسمانوں اور زمین کی سلطنت اﷲ ہی کی ہے۔ وہ جو چاہتا ہے، پیدا کرتا ہے۔ وہ جس کو چاہتا ہے، لڑکیاں دیتا ہے، اورجس کو چاہتا ہے، لڑکے دیتا ہے

آیت ۴۹:  لِلّٰہِ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ: ’’آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے۔‘‘

        یہ مضمون قرآن میں بہت تکرار کے ساتھ آیا ہے، لیکن اس کے لیے عام طور پر یہ جملہ آتا ہے (لِلہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ) لیکن اس سورت کے مرکزی مضمون (اقامت ِدین) کے حوالے سے یہاں خاص طور پر ملک (حکومت و اقتدار) کا لفظ آیا ہے۔

         یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ یَہَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ اِنَاثًا وَّیَہَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ الذُّکُوْرَ: ’’وہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے۔ جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے۔‘‘

UP
X
<>