April 18, 2024

قرآن کریم > الشورى >sorah 42 ayat 50

أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا وَيَجْعَلُ مَن يَشَاء عَقِيمًا إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ

یا پھر ان کو ملا جلا کر لڑکے بھی دیتا ہے، اور لڑکیاں بھی، اور جس کو چاہتا ہے، بانجھ بنا دیتا ہے۔ یقینا وہ علم کا بھی مالک ہے، قدرت کا بھی مالک

         یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ یَہَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ اِنَاثًا وَّیَہَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ الذُّکُوْرَ: ’’وہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے۔ جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے۔‘‘

آیت ۵۰:  اَوْ یُزَوِّجُہُمْ ذُکْرَانًا وَّاِنَاثًا: ’’یا وہ انہیں ملا کر دیتا ہے بیٹے اور بیٹیاں۔‘‘

         وَیَجْعَلُ مَنْ یَّشَآء عَقِیْمًا اِنَّہٗ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ: ’’اور جس کو چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے۔ یقینا وہ سب کچھ جاننے والا، ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘

        وہ اپنی مرضی و منشا میں قادر مطلق ہے، جس کو جو چاہے عطا کر دے، لیکن وہ جس کو جو عطا کرتا ہے اپنے علم و حکمت کی بنیاد پر عطا کرتا ہے۔

        اگلی ا ٓیات میں وحی کی حقیقت اور اس کی اقسام بیان ہوئی ہیں۔ اس موضوع پر یہ قرآن کا اہم ترین مقام ہے۔ 

UP
X
<>