April 26, 2024

قرآن کریم > الشورى >sorah 42 ayat 6

وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَولِيَاء اللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيْهِمْ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ

اور جن لوگوں نے اُس کے سوا دُوسرے رکھوالے بنا رکھے ہیں ، اﷲ اُن پر نگرانی رکھے ہوئے ہے، اور تم اُن کے ذمہ دار نہیں ہو

آیت ۶:  وَالَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِہٖٓ اَوْلِیَآءَ: ’’اور جن لوگوں نے اُس کے سوا دوسرے مددگار بنا رکھے ہیں‘‘

         اللّٰہُ حَفِیْظٌ عَلَیْہِمْ وَمَآ اَنْتَ عَلَیْہِمْ بِوَکِیْلٍ: ’’اللہ ان پر نگران ہے، اور (اے نبی !) آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں۔‘‘

        وہ سمجھتے ہیں کہ قیامت کے دن وہ معبود ان کی شفاعت کریں گے اور ان کے ذریعے سے انہیں اللہ کا قرب حاصل ہو جائے گا، لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ ان کے سارے افعال کی نگرانی کر رہا ہے اور ان کا نامہ اعمال تیار ہو رہا ہے۔ ان کا محاسبہ اور مواخذہ کرنا اُسی کا کام ہے۔ 

UP
X
<>