April 26, 2024

قرآن کریم > الشورى >sorah 42 ayat 9

أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاء فَاللَّهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَهُوَ يُحْيِي المَوْتَى وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

کیا ان لوگوں نے اُس کو چھوڑ کر دوسرے رکھوالے بنا لئے ہیں؟ سچ تو یہ ہے کہ رکھوالا اﷲ ہی ہے، اور وہی مُردوں کو زندہ کرتا ہے، اور وہی ہر چیز پر قادر ہے

آیت ۹:  اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِہٖٓ اَوْلِیَآءَ: ’’کیا انہوں نے اللہ کے سوا کوئی اور حمایتی بنا لیے ہیں؟‘‘

        یہاں پر پھر وہی بات دہرائی گئی ہے جوپیچھے ہم آیت ۶ میں پڑھ آئے ہیں۔

         فَاللّٰہُ ہُوَ الْوَلِیُّ: ’’سو حمایتی تو صرف اللہ ہی ہے‘‘

         اے کم عقلو! اللہ کو چھوڑ کر تم کدھر بھٹک رہے ہو؟ اصل حمایتی، مددگار اور کارساز تو بس وہی ہے۔ اسی کو اپنا سہارا بناؤ اور اسی کو اپنا ولی مانو! اس حوالے سے سورۃ البقرۃ کی آیت ۲۵۷ کے یہ الفاظ اہل ایمان کے لیے بہت بڑی خوشخبری کی حیثیت رکھتے ہیں (اَللّٰہُ وَلِیُّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یُخْرِجُہُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوْرِ) ’’ اللہ ولی ہے اہل ایمان کا وہ انہیں گمراہیوں کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی کی طرف لاتا ہے۔‘‘

         وَہُوَ یُحْیِ الْمَوْتٰی وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ: ’’اور وہی ہے جو زندہ کرے گا مردوں کو، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘

UP
X
<>