April 26, 2024

قرآن کریم > الزخرف

الزخرف

بسم الله الرحمن الرحيم

  سورۃ الزخرف اور سورۃ الدخان ایک بہت حسین جوڑے کی شکل میں آئی ہیں۔ دونوں سورتوں کی دو ابتدائی آیات مشترک ہیں ۔ اس کے علاوہ ان دونوں میں ایک معنوی نسبت یہ بھی ہے کہ سورۃ الزخرف کی چوتھی آیت میں قرآن کا تعارف ’’اُمّ الکتاب‘‘ کے حوالے سے کرایا گیا ہے اور سورۃ الدخان کی آیت ۳ میں لیلہ ٔمبارکہ میں ’’اُمّ الکتاب‘‘ سے قرآن کے نزول کا ذکر ہے۔ ’’اُمّ الکتاب‘‘ دراصل اللہ تعالیٰ کا علم قدیم ہے جس کا ذکرسورۃ الواقعہ کی آیت ۷۸ میں کِتٰبٍ مَّکْنُوْنٍ اور سورۃالبروج کی آخری آیت میں لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ کے نام سے ہوا ہے۔

UP
X
<>