April 19, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 2

وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ

قسم ہے اس واضح کتاب کی

آیت ۲:  وَالْکِتٰبِ الْمُبِیْنِ : ’’قسم ہے اِس کتاب کی جو بالکل واضح ہے۔‘‘

يهاں پر چونکہ قرآن کی قسم کا ’’جوابِ قسم‘‘ یا مقسم علیہ محذوف ہے‘ اس لیے اس قسم کا مقسم علیہ بھی سورۂ یٰسٓ کی آیت میں وارد الفاظ ((اِنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ)) ہی کو مانا جائے گا۔ یہ نکتہ قبل ازیں سورۂ یٰسٓ کی آیت ۳ کے ضمن میں واضح کیا جا چکا ہے کہ سورۂ یٰسٓ کے آغاز میں قرآن کی قسم چونکہ حضور کی رسالت کی گواہی کے طور پر کھائی گئی ہے‘ اس لیے قرآن کے ان تمام مقامات پر جہاں قرآن کی قسم کا مقسم علیہ محذوف ہے وہاں اس قسم کا مقسم علیہ منطقی طور پر ان ہی الفاظ ((اِنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ)) کو ہونا چاہیے۔ چنانچہ آیت زیر مطالعہ کا مفہوم یوں ہو گا کہ یہ کتابِ مبین گواہ ہے کہ اے محمد آپ اللہ کے رسول ہیں!

UP
X
<>