April 18, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 8

فَأَهْلَكْنَا أَشَدَّ مِنْهُم بَطْشًا وَمَضَى مَثَلُ الأَوَّلِينَ

پھر جو لوگ ان (مکہ والوں ) سے کہیں زیادہ زور آور تھے، ہم نے اُنہیں ہلاک کر دیا، اور ان پچھلے لوگوں کا حال پیچھے گذر چکا ہے

آیت ۸:  فَاَہْلَکْنَآ اَشَدَّ مِنْہُمْ بَطْشًا: ’’ پھر ہم نے انہیں ہلاک کر دیا جو اِن سے بہت زیادہ بڑھ کر تھے قوت میں‘‘

          ہم نے ماضی میں بہت سی ایسی قوموں کو بھی نیست و نابود کر دیا جو قریش ِمکہ سے کہیں بڑھ کر زور آور تھیں اور ان کی پکڑ بہت مضبوط تھی ۔ تو یہ کس کھیت کی مولی ہیں؟

وَّمَضٰی مَثَلُ الْاَوَّلِیْنَ : ’’اور پہلے لوگوں کی مثالیں گزر چکی ہیں۔‘‘

          اقوامِ ماضی کے تفصیلی واقعات اور ان کے انجام کے بارے میں حقائق ان لوگوں کو بار بار بتائے جا چکے ہیں۔

UP
X
<>