قرآن کریم > الدخان
الدخان
•
حم
•
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ
کہ ہم نے اسے ایک مبارک رات میں اُتارا ہے، (کیونکہ) ہم لوگوں کو خبردار کرنے والے تھے
•
رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
تاکہ تمہارے رَبّ کی طرف سے رحمت کا معاملہ ہو۔ یقینا وہی ہے جو ہر بات سننے والا، ہر چیز جاننے والا ہے۔
•
رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
جو سارے آسمانوں کا اور زمین کا رَبّ ہے، اگر تم واقعی یقین کرنے والے ہو
•
لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الأَوَّلِينَ
اُس کے سوا کوئی معبودنہیں ہے، وہ زندگی بھی دیتا ہے، اور موت بھی۔ وہ تمہارا بھی رَبّ ہے، اور تمہارے پہلے گذرے ہوئے باپ دادوں کا بھی رَبّ
•
بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ
(پھر بھی کافر ایمان نہیں لاتے) بلکہ وہ شک میں پڑے ہوئے کھیل کر رہے ہیں