April 25, 2024

قرآن کریم > الدخان >sorah 44 ayat 18

أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

(اور انہوں نے کہا تھا) کہ : ’’ اﷲ کے بندوں کو میرے حوالے کر دو، میں تمہاری طرف ایک امانت دار پیغمبر بن کر آیا ہوں ۔‘‘

آیت ۱۸:  اَنْ اَدُّوْٓا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰہِ اِنِّیْ لَکُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ: ’’(اس پیغام کے ساتھ) کہ تم اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کر دو۔ یقینا میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں۔‘‘

          حضرت موسیٰ نے ان سے کہا کہ میں اللہ کی طرف سے بھیجا ہوا ایک معزز اور امانت دار رسول ہوں اور تمہاری طرف اللہ کا یہ پیغام لے کر آیا ہوں کہ تم بنی اسرائیل کو آزاد کر کے میرے ساتھ جانے کی اجازت دے دو۔ 

UP
X
<>