April 25, 2024

قرآن کریم > الدخان >sorah 44 ayat 2

 وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ

قسم ہے اس کتاب کی جو حق کو واضح کرنے والی ہے

آیت ۲: وَالْکِتٰبِ الْمُبِیْنِ: ’’قسم ہے اس روشن کتاب کی۔‘‘

          جیسا کہ سورۃ الزخرف کے آغاز میں عرض کیا گیا: سورۃ الدخان کی سورۃ الزخرف کے ساتھ نسبتِ زوجیت ہے اور اس کی ایک علامت یہ ہے کہ دونوں سورتوں کی دو ابتدائی آیات مشترک ہیں اور ان کا اسلوب بھی ایک جیسا ہے۔ چنانچہ سورۃ الزخرف کی طرح یہاں اس آیت میں بھی قرآن کی قسم کا جوابِ قسم یا مقسم علیہ محذوف ہے۔ اس ضمن میں یہ وضاحت قبل ازیں کی جا چکی ہے کہ ایسے مقامات پر مقسم علیہ گویا وہی حقیقت ہے جس کا ذکر سورۂ یٰسٓ کے آغاز میں ہو چکا ہے: یٰسٓ   وَالْقُرْاٰنِ الْحَکِیْمِ   اِنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ: چنانچہ یہاں پر اِنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ کو مقدر (understood) مانتے ہوئے آیت زیر مطالعہ کا مفہوم یوں ہو گا: ’’اے محمد یہ کتابِ مبین گواہ ہے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں‘‘۔ گویا یہ روشن اور واضح کتاب‘ یہ قرآن آپ کی رسالت کا قطعی ثبوت ہے۔ 

UP
X
<>