April 25, 2024

قرآن کریم > الدخان >sorah 44 ayat 33

وَآتَيْنَاهُم مِّنَ الآيَاتِ مَا فِيهِ بَلاء مُّبِينٌ

اور ان کو ایسی نشانیاں دیں ، ، جن میں کھلا ہوا انعام تھا

آیت ۳۳:  وَاٰتَیْنٰہُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْہِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ: ’’اور ہم نے انہیں بہت سی ایسی نشانیاں دیں جن میں بہت واضح آزمائش تھی۔‘‘

          اللہ تعالیٰ کی طرف سے بنی اسرائیل کو بار بار ایسی آزمائشوں سے دو چار کیا گیا جو ان کے لیے ’’بَلَآءً حَسَنًا‘‘ ( الانفال : ۱۷) کا درجہ رکھتی تھیں۔ یعنی ایسی آزمائشیں جو انسان کی بھلائیوں کو بڑھانے اور اچھائیوں کو نکھارنے کا باعث بنتی ہیں۔ 

UP
X
<>