April 20, 2024

قرآن کریم > الدخان >sorah 44 ayat 49

ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ

(کہا جائے گا کہ :) ’’ لے چکھ۔ تو ہی ہے وہ بڑا صاحبِ اِقتدار، بڑا عزت والا !

آیت ۴۹:  ذُقْ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْکَرِیْمُ: ’’اب چکھو! تم تو بڑے طاقتور‘ بہت معزز تھے نا!‘‘

          ہاں اے ابوجہل! تمہیں اپنی سرداری اور جتھے ّداری پر بڑا فخر تھا نا! اورولید بن مغیرہ! تم بھی تواپنی دولت اور جوان بیٹوں کے َبل پر بڑے اَکڑتے تھے نا! آج جہنم کی آگ‘ زقوم کے کھانے اور کھولتے ہوئے پانی کے عذاب کا مزا چکھو! اب یہی تم لوگوں کامقدر ہے۔ 

UP
X
<>