March 29, 2024

قرآن کریم > الجاثية >sorah 45 ayat 10

مِن وَرَائِهِمْ جَهَنَّمُ وَلا يُغْنِي عَنْهُم مَّا كَسَبُوا شَيْئًا وَلا مَا اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاء وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ

اُن کے آگے جہنم ہے، اور جو کچھ اُنہوں نے کمایا ہے، نہ وہ اُن کے کچھ کام آئے گا، اور نہ وہ کام آئیں گے جن کو اُنہوں نے اﷲ کے بجائے اپنا رکھوالا بنا رکھا ہے۔ اور اُن کے حصے میں ایک زبردست عذاب آئے گا

آیت ۱۰   مِنْ وَّرَآئِہِمْ جَہَنَّمُ: ’’ان کے پیچھے جہنم ہے۔‘‘

          یعنی جہنم ان کی منتظر ہے--------  وَرَاء کا لفظ ہر اُس چیز کے لیے بولا جاتا ہے جو آدمی کی نظر سے اوجھل ہو خواہ آگے ہو یا پیچھے ہو۔ لہٰذا ان الفاظ کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ’’ان کے آگے جہنم ہے‘‘  جس میں وہ گرنے والے ہیں۔

           وَلَا یُغْنِیْ عَنْہُمْ مَّا کَسَبُوْا شَیْئًا: ’’اور جو کچھ انہوں نے کمایا ہے وہ ان کے ذرا بھی کام نہیں آسکے گا‘‘

          دُنیا میں انہوں نے جو کچھ کمایا ہے اور مال و دولت جمع کیا ہے، یہ سب کچھ انہیں جہنم سے نہ بچا سکے گا۔

           وَّلَا مَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ اَوْلِیَآءَ وَلَہُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ: ’’اور نہ وہ جن کو انہوں نے اللہ کے سوا مدد گار بنا رکھا ہے، اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہو گا۔‘‘

          اللہ کے سوا انہوں نے جو جھوٹے معبود بنا رکھے ہیں اور ان کی سفارش اور شفاعت کا انہیں زعم بھی ہے، وہ بھی اس دن انہیں جہنم کے عذاب سے نہیں بچا سکیں گے۔

UP
X
<>