April 20, 2024

قرآن کریم > الجاثية >sorah 45 ayat 12

اللَّهُ الَّذِي سخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِيَ الْفُلْكُ فِيهِ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

اﷲ وہ ہے جس نے سمندر کو تمہارے کام میں لگا دیا ہے، تا کہ اُس کے حکم سے اُس میں کشتیاں چلیں ، اور تاکہ تم اُس کا فضل تلاش کرو، اور تاکہ تم شکرا دا کرو

آیت ۱۲   اَللّٰہُ الَّذِیْ سَخَّرَ لَکُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِیَ الْفُلْکُ فِیْہِ بِاَمْرِہٖ: ’’اللہ ہی ہے جس نے مسخر کر دیا تمہارے لیے سمندر کو تا کہ اس میں کشتیاں چلیں اُس کے حکم سے‘‘

           وَلِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِہٖ وَلَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ: ’’تا کہ تم تلاش کرو اُس کا فضل اور تا کہ تم شکر ادا کرو۔‘‘

          اللہ کا فضل تلاش کرنے سے یہاں تجارت کے ذریعے روزی تلاش کرنا مراد ہے، جبکہ کشتیاں اور جہاز سمندروں اور دریاؤں میں سامانِ تجارت کی نقل و حمل کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔

UP
X
<>