April 26, 2024

قرآن کریم > الجاثية >sorah 45 ayat 19

إِنَّهُمْ لَن يُغْنُوا عَنكَ مِنَ اللَّهِ شَيئًا وإِنَّ الظَّالِمِينَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاء بَعْضٍ وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ

وہ اﷲ کے مقابلے میں تمہارے ذرا بھی کام نہیں آسکتے۔ اور حقیقت یہ ہے کہ ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں ، اور اﷲ متقی لوگوں کا دوست ہے

آیت 19:   اِنَّہُمْ لَنْ یُّغْنُوْا عَنْکَ مِنَ اللّٰہِ شَیْئًا: ’’یہ لوگ اللہ کے مقابلے میں آپ کے کچھ بھی کام نہیں آ سکیں گے۔‘‘

          یہ مضمون قرآن میں متعدد بار آ چکا ہے۔ سورۂ بنی اسرائیل میں یوں فرمایا گیا:  وَاِنْ کَادُوْا لَیَفْتِنُوْنَکَ عَنِ الَّذِیْٓ اَوْحَیْنَآ اِلَیْکَ لِتَفْتَرِیَ عَلَیْنَا غَیْرَہٗ وَاِذًا لاَّتَّخَذُوْکَ خَلِیْلاً. وَلَوْلَآ اَنْ ثَـبَّتْنٰکَ لَقَدْ کِدْتَّ تَرْکَنُ اِلَیْہِمْ شَیْئًا قَلِیْلاً. اِذًا لَّاَذَقْنٰکَ ضِعْفَ الْحَیٰوۃِ وَضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لاَ تَجِدُ لَکَ عَلَیْنَا نَصِیْرًا: ’’اور یہ لوگ اس بات پر ُتلے ہوئے ہیں کہ آپؐ کو پھسلا دیں اس وحی سے جو ہم نے آپؐ کی طرف کی ہے تا کہ اس کے علاوہ آپؐ کوئی اور چیز گھڑ کر ہم سے منسوب کر دیں‘ اور اگر آپؐ ایسا کرتے تب تو یہ لوگ آپؐ کو اپنادوست بنا لیتے۔ اور اگرہم آپؐ کو ثابت قدم نہ رکھتے تو عین ممکن تھا کہ آپ ؐان کی طرف کچھ نہ کچھ جھک ہی جاتے۔ (اگر ایساہو جاتا تو) تب ہم آپؐ کو د گنی سزا دیتے زندگی میں اور دگنی سزا دیتے موت پر‘ پھر نہ پاتے آپؐ اپنے لیے ہمارے مقابلے میں کوئی مدد گار۔‘‘

           وَاِنَّ الظّٰلِمِیْنَ بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ وَاللّٰہُ وَلِیُّ الْمُتَّقِیْنَ: ’’اور یقینا یہ ظالم (مشرک) لوگ ایک دوسرے کے مدد گار ہیں‘ جبکہ اللہ مدد گار ہے متقین کا۔‘‘ 

UP
X
<>