April 20, 2024

قرآن کریم > الجاثية >sorah 45 ayat 26

قُلِ اللَّهُ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يَجْمَعُكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لا رَيبَ فِيهِ وَلَكِنَّ أَكَثَرَ النَّاسِ لا يَعْلَمُونَ

کہہ دو کہ اﷲ ہی تمہیں زندگی دیتا ہے، پھر وہ تمہیں موت دے گا، پھر تم سب کو قیامت کے دن جمع کرے گا جس میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہے، لیکن اکثر لوگ سمجھتے نہیں ہیں

آیت ۲۶: قُلِ اللّٰہُ یُحْیِیْکُمْ ثُمَّ یُمِیْتُکُمْ: ’’(اے نبی!) آپ کہیے کہ اللہ ہی تمہیں زندہ کرتا ہے ‘ پھر وہی تمہیں موت دے گا‘‘

          کہ میں نے تو کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ میں کسی کو زندہ کروں گا۔ ہر کسی کی زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے۔ اب وہ حضرات جو اس کائنات اورانسانی زندگی کو مادّیت اور دہریت  کی عینک سے دیکھتے ہیں‘ انہیں یہ بات بھلا کیونکر سمجھ میں آ سکتی ہے کہ ہم اس سے پہلے ایک زندگی اور ایک موت کے مراحل طے کر کے اس دنیا میں آئے ہیں! (وضاحت کے لیے ملاحظہ ہو: سورۃ المومن ‘ تشریح آیت: ۱۱)

           ثُمَّ یَجْمَعُکُمْ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ لَا رَیْبَ فِیْہِ وَلٰـکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ: ’’پھر تمہیں جمع کرے گا قیامت کے دن جس میں کوئی شک نہیں‘ لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔‘‘ 

UP
X
<>