April 19, 2024

قرآن کریم > الجاثية >sorah 45 ayat 27

وَلَلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرضِ وَيَومَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَخْسَرُ الْمُبْطِلُونَ

اور آسمانوں اور زمین کی سلطنت اﷲ ہی کی ہے، اور جس دن قیامت آکھڑی ہوگی، اُس دن جو لوگ باطل پر ہیں ، وہ سخت نقصان اُٹھائیں گے

آیت ۲۷ : وَلِلّٰہِ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ: ’’اور اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی۔‘‘

           وَیَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَۃُ یَوْمَئِذٍ یَّخْسَرُ الْمُبْطِلُوْنَ: ’’اور جس دن قیامت قائم ہو گی اُس دن جھٹلانے والے بڑے خسارے میں ہوں گے۔‘‘

          جو لوگ حق کو باطل قرار دے رہے ہیں ‘روزِ محشر انہیں عظیم خسارے کا سامنا کرنا ہو گا۔

UP
X
<>