April 26, 2024

قرآن کریم > الجاثية >sorah 45 ayat 34

وَقِيلَ الْيَوْمَ نَنسَاكُمْ كَمَا نَسِيتُمْ لِقَاء يَوْمِكُمْ هَذَا وَمَأْوَاكُمْ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّاصِرِينَ

اور اُن سے کہا جائے گا کہ : ’’ آج ہم تمہیں اُسی طرح بھلا دیں گے جیسے تم نے یہ بات بھلا ڈالی تھی کہ تمہیں اپنے اس دن کا سامنا کرنا ہوگا، اور تمہار ا ٹھکانا آگ ہے، اور تمہیں کسی قسم کے مددگار میسر نہیں آئیں گے

آیت ۳۴:  وَقِیْلَ الْیَوْمَ نَنْسٰٹکُمْ کَمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِکُمْ ہٰذَا: ’’اور ان سے کہہ دیا جائے گا کہ آج ہم تمہیں اسی طرح نظر انداز کر دیں گے جیسے تم نے اس دن کی ملاقات کو نظر انداز کر رکھا تھا‘‘

           وَمَاْوٰکُمُ النَّارُ وَمَا لَکُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ: ’’اور تمہارا ٹھکانہ اب آگ ہے اور تمہارے لیے کوئی مدد گار نہیں ہے۔‘‘

          چنانچہ اب تمہارے رونے دھونے اور چیخنے چلانے سے کچھ نہیں ہو گا۔ اب تمہیں اس عذاب سے چھڑانے کے لیے کوئی نہیں آئے گا۔

UP
X
<>