April 25, 2024

قرآن کریم > الجاثية >sorah 45 ayat 6

تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّهِ وَآيَاتِهِ يُؤْمِنُونَ

یہ اﷲ کی آیتیں ہیں جو ہم تمیں ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سنارہے ہیں ۔ اب اﷲ اور اُس کی آیتوں کے بعد کونسی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے؟

آیت ۶   تِلْکَ اٰیٰتُ اللّٰہِ نَتْلُوْہَا عَلَیْکَ بِالْحَقِّ: ’’یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم پڑھ کر سنا رہے ہیں آپ کو حق کے ساتھ۔‘‘

           فَبِاَیِّ حَدِیْثٍ بَعْدَ اللّٰہِ وَاٰیٰتِہٖ یُؤْمِنُوْنَ: ’’تو اب اللہ اور اُس کی آیات کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے؟‘‘

          اگر یہ لوگ کائنات میں موجود آیاتِ آفاقی کا بچشم ِسر مشاہدہ کرنے اور قرآن کی آیات کو سننے کے بعد بھی ایمان نہیں لائے تو اور کس معجزے کو دیکھ کر ایمان لائیں گے؟ایمان کی دولت تو صرف اسے ہی نصیب ہوتی ہے جو خود طالب ِہدایت ہو۔ بلا شبہ قرآن ہر طالب ہدایت کے لیے ایک بہت بڑا معجزہ، سراج منیر اور منبع رشد و ہدایت ہے۔ لیکن اگر کسی کے دل میں ہدایت کی طلب ہی نہ ہو تو وہ بڑے سے بڑا معجزہ دیکھ کر بھی ایمان نہیں لائے گا۔

UP
X
<>