April 24, 2024

قرآن کریم > الأحقاف >sorah 46 ayat 18

أُوْلَئِكَ الَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْجِنِّ وَالإِنسِ إِنَّهُمْ كَانُوا خَاسِرِينَ

یہ وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں جنات اور انسانوں کے اُن گروہوں سمیت جو ان سے پہلے گذرے ہیں ، (عذاب کی) بات طے ہو چکی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ سب بڑا نقصان اُٹھانے والے ہیں

آیت ۱۸ اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ حَقَّ عَلَیْہِمُ الْقَوْلُ: ’’یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی بات صادق آئی‘‘

          یعنی ایسے لوگ اللہ کے کلمہ ٔعذاب کے مستحق ہو چکے ہیں۔

          فِیْٓ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ: ’’(یہ بھی شامل کر دیے جائیں گے) ان قوموں میں جو ان سے پہلے گزر چکی ہیں ِجنوں اور انسانوں میں سے۔‘‘

          اِنَّہُمْ کَانُوْا خٰسِرِیْنَ: ’’یقینا یہی لوگ ہیں خسارے والے۔‘‘

 

UP
X
<>