April 20, 2024

قرآن کریم > الأحقاف >sorah 46 ayat 31

يَا قَوْمَنَا أَجِيبُوا دَاعِيَ اللَّهِ وَآمِنُوا بِهِ يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُجِرْكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ

اے ہماری قوم کے لوگو ! اﷲ کے داعی کی بات مان لو، اور اس پر ایما ن لے آؤ، اﷲ تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا، اور تمہیں ا یک دردنا ک عذاب سے پناہ دیدے گا۔‘‘

آیت ۳۱ یٰـقَوْمَنَآ اَجِیْبُوْا دَاعِیَ اللّٰہِ: ’’اے ہماری قوم کے لوگو !اللہ کی طرف پکارنے والے کی پکار پر لبیک کہو‘‘

          وَاٰمِنُوْا بِہٖ یَغْفِرْ لَـکُمْ مِّنْ ذُنُوْبِکُمْ وَیُجِرْکُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ: ’’اور اس پر ایمان لے آئو تا کہ وہ (اللہ) تمہارے گناہوں کو بخش دے اور تمہیں ایک درد ناک عذاب سے بچا لے۔‘‘

UP
X
<>