April 27, 2024

قرآن کریم > الأحقاف >sorah 46 ayat 4

قُلْ أَرَأَيْتُم مَّا تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ أَرُونِي مَاذَا خَلَقُوا مِنَ الأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِي السَّمَاوَاتِ اِئْتُونِي بِكِتَابٍ مِّن قَبْلِ هَذَا أَوْ أَثَارَةٍ مِّنْ عِلْمٍ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

تم ان سے کہو کہ : ’’ کیا تم نے اُن چیزوں پر کبھی غور کیا ہے جن کو تم اﷲ کے سوا پکارتے ہو؟ مجھے دِکھاؤ تو سہی کہ اُنہوں نے زمین کی کونسی چیز پیداکی ہے؟ یا آسمانوں (کی تخلیق) میں اُن کا کوئی حصہ ہے؟ میرے پاس کوئی ایسی کتاب لاؤ جو اس قرآن سے پہلے کی ہو، یا پھر کوئی روایت جس کی بنیاد علم پر ہو، اگر تم واقعی سچے ہو

آیت ۴  قُلْ اَرَء یْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ اَرُوْنِیْ مَاذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ: ’’(اے نبی!) ان سیکہیے کہ کبھی تم نے غور بھی کیا کہ جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو‘ مجھے دکھائو تو سہی کہ انہوں نے کیا پیدا کیا ہے زمین میں؟

          اَمْ لَہُمْ شِرْکٌ فِی  السَّمٰوٰتِ: ’’یا اُن کی کوئی شراکت ہے آسمانوں میں؟

          اِیْتُوْنِیْ بِکِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ ہٰذَآ اَوْ اَثٰرَۃٍ مِّنْ عِلْمٍ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ: ’’ لائو میرے پاس کوئی کتاب اس سے پہلے کی یا کوئی ایسی روایت جس کی بنیاد علم پر ہو اگر تم سچے ہو!

          اپنے ان معبودوں کے بارے میں مجھ سے کسی الہامی ثبوت یا علمی اور منطقی دلیل سے بات کرو۔

UP
X
<>