April 20, 2024

قرآن کریم > الأحقاف >sorah 46 ayat 6

وَإِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوا لَهُمْ أَعْدَاء وَكَانُوا بِعِبَادَتِهِمْ كَافِرِينَ

اور جب لوگوں کو محشر میں جمع کیا جائے گا تو وہ ان کے دشمن بن جائیں گے، اور اُن کی عبادت ہی سے منکر ہوں گے

آیت ۶  وَاِذَا حُشِرَ النَّاسُ کَانُوْا لَہُمْ اَعْدَآءً وَّکَانُوْا بِعِبَادَتِہِمْ کٰفِرِیْنَ: ’’اور جب لوگوں کو جمع کیا جائے گا تو وہ ان کے دشمن بن جائیں گے اور وہ ان کی عبادت کے منکر ہوں گے‘‘۔

          قیامت کے دن وہ پیغمبر‘ وہ فرشتے اور وہ اولیاء اللہ جن کو لوگ مدد کے لیے پکارتے ہیں اور ان سے دعا کرتے ہیں‘ وہ ا پنے ان ’’عقیدت مندوں‘‘ سے ناراضگی اور دشمنی کا اظہار کریں گے کہ انہوں نے اللہ کے سامنے انہیں شرمسار کیا کہ انہیں اللہ کا مد مقابل ٹھہرایا۔ اس معاملے کی ’’حساسیت‘‘  کا اندازہ اس سے لگائیں کہ ایک مرتبہ ایک صحابی نے رسول اللہ کے سامنے ایسے الفاظ ادا کیے:  مَا شَاءَ اللّٰہُ وَمَا شِئْتَ یعنی جو اللہ چاہے اور جو آپ چاہیں! اس پر آپ نے فوراً انہیں ٹوک دیا اور فرمایا: ((اَجَعَلْتَنِیْ لِلّٰہِ نِدًّا؟)) ’’کیا تم نے مجھے اللہ کا مد مقابل بنا دیا ہے؟‘‘ کیونکہ مشیت تو صرف اور صرف اللہ کے لیے ہے۔ 

UP
X
<>