April 26, 2024

قرآن کریم > محمّـد >sorah 47 ayat 1

الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ أَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ

جن لوگوں نے کفر اِختیار کر لیا ہے، اوردوسروں کو اﷲ کے راستے سے روکا ہے، اﷲ نے اُن کے اعمال اکارت کردیئے ہیں

آیت ۱  اَلَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اَضَلَّ اَعْمَالَہُمْ: ’’جن لوگوں نے کفر کیا اوراللہ کے راستے سے روکا(اور خود بھی رکے) اللہ نے ان کی ساری جدوجہد کو رائیگاں کر دیا۔‘‘

          صَدَّ یَـصُدُّکے بارے میں قبل ازیں بھی وضاحت کی جا چکی ہے کہ یہ فعل لازم بھی ہے اور متعدی بھی۔ یعنی اس کے معنی خود رُکنے اور باز رہنے کے بھی ہیں اور دوسرے کو روکنے کے بھی۔ یہ آیت اپنے مفہوم میں اہل ِایمان کے لیے ایک بہت بڑی خوش خبری ہے کہ دعوتِ حق کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے اب تک مخالفین حق نے جو جدوجہد بھی کی ہے وہ سب اَکارت ہو چکی ہے اورتمام تر مخالفتوں کے باوجود انقلابِ نبویؐ کا قافلہ عنقریب اپنی منزلِ مقصود پر خیمہ زن ہونے والا ہے۔ 

UP
X
<>