April 19, 2024

قرآن کریم > محمّـد >sorah 47 ayat 10

أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ دَمَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَلِلْكَافِرِينَ أَمْثَالُهَا

بھلا کیا ان لوگوں نے زمین میں چل پھر نہیں دیکھا کہ اُن لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو ان سے پہلے گذر ے ہیں؟ اﷲ نے ان پر تباہی ڈالی، اور کافروں کیلئے اسی جیسے انجام مقدر ہیں

آیت ۱۰ اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَـیَنْظُرُوْا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ: ’’تو کیا یہ زمین میں گھومے پھرے نہیں کہ وہ دیکھتے کہ کیا انجام ہوا اُن لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے!‘‘

          دَمَّرَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ وَلِلْکٰفِرِیْنَ اَمْثَالُہَا: ’’اللہ نے ان پر ہلاکت کو مسلط کر دیا‘ اور ان کافروں کے لیے بھی ان ہی کی مثالیں ہوں گی۔‘‘

          جن نتائج سے پہلے گزرنے والی کافر اقوام دوچار ہوئیں ویسے ہی ہلاکت خیز نتائج ان کافروں کا مقدر ہیں۔

UP
X
<>