May 7, 2024

قرآن کریم > محمّـد >sorah 47 ayat 33

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ

اے ایما ن والو ! اﷲ کی اطاعت کرو، اور رسول کی اطاعت کرو، اور اپنے اعمال کو برباد نہ کرو

آیت ۳۳ یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَاَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَلَا تُبْطِلُوْٓا اَعْمَالَکُمْ:’’اے اہل ِایمان! تم لوگ اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور کہیں اپنے اعمال ضائع نہ کر بیٹھنا۔

          اب تک تو تم لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے حکم پر ’’آمَنَّا وَصَدَّقْـنَا‘‘ کہتے آئے ہو اور اللہ کے دین کے لیے جان و مال کی قربانیاں بھی دیتے آئے ہو۔ لیکن اب قتال کا جو نیا اور مشکل مرحلہ آرہا ہے اس مرحلے میں تم لوگوں سے اب مزید قربانیوں کا مطالبہ ہے۔ چونکہ ایما ن کا اولین تقاضا تو یہی ہے کہ اللہ اور اس کے رسولؐ کا جس وقت جو حکم ہو ا س کی تعمیل کی جائے‘ اس لیے دیکھنا !اس مرحلے میں تم سے کہیں کوئی کوتاہی سرزد نہ ہو نے پائے۔ اگر خدانخواستہ اس مرحلے پر تم لوگوں نے پیٹھ دکھا دی تو اس سے تمہارے تمام گزشتہ اعمال بھی ضائع ہو جائیں گے۔

UP
X
<>