April 25, 2024

قرآن کریم > الفتح >sorah 48 ayat 21

وَأُخْرَى لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا قَدْ أَحَاطَ اللَّهُ بِهَا وَكَانَ اللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا

اور ایک فتح اور بھی ہے جو ابھی تمہارے قابومیں نہیں آئی، لیکن اﷲ نے اُس کو اپنے احاطے میں لے رکھا ہے، اور اﷲ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے

آیت ۲۱ وَّاُخْرٰی لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْہَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰہُ بِہَا: ’’اور کچھ (فتوحات) اور بھی ہیں جن پر ابھی تمہیں قدرت حاصل نہیں ہوئی ‘اللہ ان کا بھی احاطہ کیے ہوئے ہے۔‘‘

            یعنی اس کے فوراً بعد تمہیں خیبر کی فتح حاصل ہوگی اور اس کے بعد مکہ بھی فتح ہوجائے گا۔ ان کے علاوہ سرزمین عرب سے باہر بھی بہت سی فتوحات اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے گھیر رکھی ہیں۔ ان فتوحات کے بارے میں دوسرے رکوع (آیت۱۶) میں بھی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ تیسرے رکوع کی یہ آیات دوسرے رکوع کی آیات سے پہلے نازل ہوئی ہیں۔

            وَکَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرًا: ’’اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘

UP
X
<>