March 29, 2024

قرآن کریم > الفتح >sorah 48 ayat 8

إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا

(اے پیغمبر !) ہم نے تمہیں گواہی دینے والا، خوشخبری دینے والا اور خبردار کرنے والا بنا کر بھیجا ہے

آیت ۸   اِنَّآ اَرْسَلْنٰکَ شَاہِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًا: ’’(اے نبی!) ہم نے آپ کو بھیجا ہے گواہی دینے والا‘ بشارت دینے والا اور خبردار کرنے والا بنا کر۔‘‘

            یعنی محمد ٌ رسول اللہ قیامت کے دن اللہ کی عدالت میں استغاثہ کے گواہ  (prosecution witness) کے طور پر پیش ہو کر گواہی دیں گے کہ اے اللہ! تیرا دین جو مجھ تک پہنچا تھا میں نے وہ اپنی امت کے لوگوں تک پہنچا دیا تھا‘ اب یہ لوگ اس کے بارے میں خود جوابدہ ہیں۔ اس عدالت اور اس میں ہونے والی گواہیوں کا نقشہ سورۃ النساء میں اس طرح کھینچا گیا ہے: فَکَیْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ اُمَّۃٍم بِشَہِیْدٍ وَّجِئْنَا بِکَ عَلٰی ہٰٓؤُلَآء شَہِیْدًا:’’تو اس دن کیا صورت حال ہو گی جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے اور (اے نبی!) آپ کولائیں گے ان پر گواہ بنا کر

UP
X
<>