April 26, 2024

قرآن کریم > الحُـجُـرات >sorah 49 ayat 10

 إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

حقیقت تو یہ ہے کہ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں ، اس لئے اپنے دو بھائیوں کے درمیان تعلقات اچھے بناؤ، اور اﷲ سے ڈرو تاکہ تمہارے ساتھ رحمت کا معاملہ کیا جائے

آیت ۱۰ اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَۃٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْکُمْ  ’’یقینا تمام اہل ِایمان آپس میں بھائی بھائی ہیں‘پس اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کر ادیا کرو ۔‘‘

             وَاتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْن  ’’ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو‘تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘

            جیسا کہ قبل ازیں ذکر ہوچکا ہے‘ا ن دو بڑے احکام کے بعد اب چھ چھوٹے احکام اگلی دو آیات میں جمع کردیے گئے ۔ اس طرح کہ ہر آیت میں تین احکام ہیں۔ کسی معاشرے یا کسی تنظیم کے اندر انفرادی اور اجتماعی سطح پر جہاں بڑے بڑے اختلافات پید ا ہوتے ہیں وہاں ایسی غلط فہمیاں بھی پیدا ہوتی رہتی ہیں جو بظاہر بہت چھوٹی محسوس ہوتی ہیں ‘لیکن اگر انہیں معمولی سمجھتے ہوئے بروقت ان کا تدارک نہ کیا جائے تو منفی عوامل کی وجہ سے دلوں میں زخم بن جاتے ہیں۔

UP
X
<>