April 25, 2024

قرآن کریم > الحُـجُـرات >sorah 49 ayat 4

إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِنْ وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ

(اے پیغمبر !) جو لوگ تمہیں حجروں کے پیچھے سے آواز دیتے ہیں ، اُن میں سے اکثر کو عقل نہیں ہے

آیت   اِنَّ الَّذِیْنَ یُنَادُوْنَکَ مِنْ وَّرَآئِ الْحُجُرٰتِ اَکْثَرُہُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ:  ’’بے شک وہ لوگ جو آپؐ کو پکارتے ہیں حجروں کے پیچھے سے ان میں سے اکثر وہ ہیں جو عقل نہیں رکھتے۔

            بعض اوقات جب حضور اپنے حجرۂ مبارک میں تشریف فرما ہوتے تو بدو ّقسم کے لوگ باہر کھڑے ہو کر آپؐ کو آواز یں دینا شروع کر دیتے: ’’ یَا مُحَمَّد اُخْرُجْ اِلَیْنَا, , ۔ حضور کے گھر تشریف لے جانے, آرام فرمانے اور گھر سے باہر رونق افروز ہونے کے اپنے معمولات تھے۔ لہٰذا یہاں دو ٹوک انداز میں بتا دیا گیا کہ وقت بے وقت گھر سے باہر کھڑے ہو کر لوگوں کا آپؐ کو بے باکانہ انداز میں آوازیں دینے کا یہ طرزِ عمل اللہ تعالیٰ کو سخت نا پسند ہے۔ کسی کو گھر سے باہر بلانے کا یہ انداز اور طریقہ عام معاشرتی آداب کے بھی خلاف ہے۔

UP
X
<>